مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے داراحکومت کابل میں واقع انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں فوجی لباس میں ملبوس دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ سکیورٹی فورسز نے 5 حملہ آوردہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق صحت عامہ کی وزارت کے ترجمان واجد مجروح کا کہنا تھا کہ 19 لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جس میں 6 غیر ملکی بھی شامل تھے، تاہم افغان سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد 30 سے کہیں زیادہ ہے۔ ادھر افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ہوٹل اسٹاف، مہمانوں سمیت سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے جبکہ تمام 5 حملہ آوردہشت گردوں کو بھی آپریشن کے دورانہلاک کردیا گیا۔
کابل میں انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی
افغانستان کے داراحکومت کابل میں واقع انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں فوجی لباس میں ملبوس دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔
News ID 1878214
آپ کا تبصرہ